ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بارڈر سیکورٹی فورس نے پاکستانی فیری ضبط کی 

بارڈر سیکورٹی فورس نے پاکستانی فیری ضبط کی 

Tue, 04 Oct 2016 19:00:44    S.O. News Service

امرتسر، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کے جوانوں نے پنجاب کے امرتسر ضلع میں راوی ندی میں بہہ کر آئی ایک خالی کشتی ضبط کی ہے۔اس سے دو دن قبل بھی کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے گجرات کے ساحل کے قریب ایک پاکستانی کشتی کو ضبط کیا تھا ۔یہ کشتی امرتسر ضلع کے توتا پوسٹ علاقے میں پکڑی گئی ہے۔بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے دہلی میں بتایا کہ کشتی میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے اور ابتدائی تفتیش سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کشتی بہہ کر ہندوستان کی جانب آ گئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی کشتی ایسے وقت میں پکڑی گئی ہے، جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے سرحد پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔بارڈر سیکورٹی فورس کے پنجاب فرنٹیر کے ڈی آئی جی آر کے کٹاریا نے کہاکہ پاکستانی کشتی بین الاقوامی سرحد کے قریب راوی ندی میں بہہ کر اس طرف آ گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ کشتی خالی تھی اور اپنے لنگر کے ساتھ ادھر بہہ کر آ گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ کل ندی کا بہاؤ بہت تیز تھا۔راوی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے شاید یہ کشتی بہہ کر ادھر آ گئی۔کٹاریا نے کہا کہ اس طرح کے واقعات غیر معمولی نہیں ہے اور ندی میں پانی کی سطح بڑھنے اور تیز بہاؤ کی وجہ سے پہلے بھی جانور بہہ کر اس طرف آ جاتے تھے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کوسٹ گارڈ نے 2 ؍اکتوبر کو گجرات کے ساحل کے قریب بھی ایک پاکستانی کشتی کوضبط کیا تھا۔اس پر عملے کے 9 افراد سوار تھے۔


Share: